تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم سے فلسطینی سفیر کی ملاقات ، فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر پاکستانی قوم سے اظہار تشکر
    پاکستان

    وزیراعظم سے فلسطینی سفیر کی ملاقات ، فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر پاکستانی قوم سے اظہار تشکر

    adminadminاپریل 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم سے فلسطینی سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    ملاقات میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فلسطین کی آزادی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کی جانب سے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا برادر ریاست فلسطین کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے۔

    شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے خلاف شروع کی جانے والی نسل کشی کی جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے جنوبی افریقا کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بھی بات کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی گئی تھی۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی 7 اقساط بھیج چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امداد کی ایک قسط عید کے فوراً بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے۔

    فلسطینی سفیر نے بھرپور حمایت کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانوی ججزنے وزیراعظم سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ کردی
    Next Article ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.