اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کردیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسپیکر سے ملاقات کی۔اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔
بعدازاں گفتگوکرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھااسپیکر قومی اسمبلی نے ہماری موجودگی میں سکروٹنی کی اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھے اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔