تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ
    پاکستان

    استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

    adminadminاپریل 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی، جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایکسائز، ڈی جی ایکسائز، آٹوموٹو ٹریڈرز اینڈ امپورٹررز ایسو سی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

    اجلاس میں گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی جسے مستقبل میں ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گاڑیوں کے آن لائن ٹرانسفر کے لئے سافٹ ویئر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    تاجروں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فزیکل فٹنس سمیت دیگر مسائل سے متعلق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی، جبکہ پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کے کرنٹ اور بیک لاگ کے مسئلے بھی گفتگو ہوئی۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی، جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی، اس ضمن پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوالدین کا بچوں کی موجودگی میں ویپنگ کرنا مضر قرار
    Next Article ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی امین گنڈاپور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.