کراچی: پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
فلم کو مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے تحت بنایا جارہا ہے اور اسے عثمان ریاض نے ڈائریکشن دی ہے۔
انسٹاگرام پر اسٹوڈیوز کی طرف سے مداحوں کو خبر دی گئی ہے کہ ’دی گلاس ورکر‘ رواں برس موسم گرما میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
اپنی نوعیت کی اس پہلی ہینڈ میڈ اینیمیٹڈ ڈرامہ فلم کو پاکستانی عوام کے لیے اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔
فلم میں شیشے کی ورکشاپ میں کام کرتے ایک باپ بیٹے کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے جو ایک ایسی جنگ میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس میں وہ شامل نہیں ہونا چاہتے۔