تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تاجروں نے نئی ایڈوانس ٹیکس اسکیم مسترد کردی،واپس لینے کا مطالبہ
    پاکستان

    تاجروں نے نئی ایڈوانس ٹیکس اسکیم مسترد کردی،واپس لینے کا مطالبہ

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: تاجروں نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ایڈوانس ٹیکس اسکیم مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے دیگر تاجر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ’ تاجر دوست ‘ کے نام سے ایس آر او جاری کیا ہے جس کا نمبر 420 رکھا گیا ہے جو کہ نمبر کے ذریعے تاجر برادری کو چور ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری تاجر دوست ایس آر او اور چھوٹے تاجروں کے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کے ایس آر او کو بھی مسترد کرتی ہے، جتنے بھی ٹیکس گزار تاجر ہیں وہ ہر ماہ بجلی کے بلوں پر دس فی صد ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نےمزیدکہاکہ نیا ایس آر او ٹیکس ادا کرنے والوں کو مزید نچوڑ نے کے مترادف ہے۔
    تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس ادا کرنا چاہتی ہے لیکن وصولی کا طریقہ کار درست نہیں، حکومت کا یہ کہنا کہ فکسڈ ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کرتا یہ بات درست نہیں، فکسڈ ٹیکس کا نظام ایک دفعہ لا کر تو دیکھ لیا جائے۔

    اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے تاجر پر ٹیکس فکسڈ کر دیا جائے تو بڑا ٹیکس اکٹھا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آر کا گلی محلے کی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر پی او ایس نصب کرنے کا فیصلہ سراسر زیادتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے ایف بی آر میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگا، ایف بی آر کے اہلکار ڈیوائس کے نام پر تاجروں سے منتھلیاں وصول کررہے ہیں لیکن کرپشن کو روکنے کا کوئی طریقہ کار آج تک نہیں بن سکا۔

    اجمل بلوچ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف بی آر کو حکم دیں کہ نئے قانون میں اضافہ نافذ کرنے سے قبل تاجر نمائندوں سے مشاورت کرے، اور تاجر برادری کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو عید کے بعد احتجاج کا اعلان کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحریم شاہ برطانوی سیاسی پارٹی میں شامل
    Next Article جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.