تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزیراعظم
    سیاست

    پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزیراعظم

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کررہے ہیں ۔ چیلنجز کو سمجھنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دباوٴ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انسداد اسمگلنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباش شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے سیاسی و انتطامی دباوٴبرداشت نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو صوبوں میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ چیلنجز پر وہی قومیں قابو پاتی ہیں جو ہمت نہیں ہارتیں۔ یقین ہے پاکستانی قوم عزت و ہمت سے مسائل کو حل کرے گی۔ ملکی ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، معیشت کو بہتر اور مضبوط کرنے کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 روز میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے۔ چیلنجز کو سمجھنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ وفاق، صوبے اور ادارے سب مل کر یکسو ہو جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بے پناہ نقصان پہنچایا۔ اتحادی حکومت نے 2022 میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دی تھی۔ جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے وہ افغانستان اسمگل ہونے سے نقصان ہوا۔ بجلی چوری سے سالانہ 400 سے 500 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ شعبہ پیٹرولیم میں بھی گیس چوری سے نقصان ہو رہا ہے۔

    وزیراعظمنے کہا کہ رواں سال محصولات کا 9 کھرب کا تخمینہ ہے۔ 2700 ارب روپے کے محصولات سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ نگراں حکومت میں شعبہ توانائی میں 58 ارب روپے کی چوری ریکور ہوئی۔ نگراں حکومت میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق ٹھوس ادامات کیے گئے۔ آرمی چیف اور صوبوں کے تعاون سے انسداد اسمگلنگ میں مدد ملی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ارادہ ہو تو تمام رکاوٹیں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر ٹریبونلز کے سربراہ میرٹ پر لیں گے۔ ٹریبونلز میں زیر سماعت مقدمات کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ملکی ترقی لیے لیے صنعت و زراعت کا فروغ ناگزیر ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ بشام واقعہ سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری ذمشترکہ ذمے داری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنوبی افریقا میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 45افرادہلاک
    Next Article وزیراعظم نے ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.