تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان سنسنی خیز میچ میں ریکارڈ کے انبار لگ گئے
    کھیل

    آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان سنسنی خیز میچ میں ریکارڈ کے انبار لگ گئے

    adminadminمارچ 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی :انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں ریکارڈ کے انبار لگ گئے۔

    حیدر ا?باد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے آٹھویں ہی میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹرویس ہیٹ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما 23 گیندوں پر 63 اور ہینرج کلاسن نے 34 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کا آغاز متاثر کن نہ رہا تاہم مڈل آرڈر میں تلک ورما 34 گیندوں پر 64 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے ناقابل شکست 22 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اس میچ میں ٹی20 کی تاریخ کا سب سے زیادہ رنز بننے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، جہاں 40 اوورز میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 523 رنز بنائے۔اس سنگ میل نے سال 2023 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کا ریکارڈ توڑا جس میں مجموعی طور پر 517 رنز بنائے گئے تھے۔

    ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی کے ساتھ ٹاپ 5 میچز

    سن رائزرز حیدرآباد بمقابلہ ممبئی انڈینز 523 رنز (2024)

    جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز 517 رنز (2023)

    لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز 515 رنز (2023)

    سرے بمقابلہ مڈل سیکس 506 رنز (2023)

    ٹائٹنز بمقابلہ نائٹس 501 رنز (2022)

    اس میچ میں چھکوں کا بھی ریکارڈ قائم ہوا، جہاں میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 38 چھکے لگائے گئے، ممبئی انڈینز نے 20 جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کے بلیبازوں نے 18 چھکے لگائے۔
    ایک اور ریکارڈ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ابتدائی 7 اوورز میں 100 جبکہ پہلے 10 اوورز میں 148 محض 2 وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے جو ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مافاکا نے اپنے چار اوورز میں 66 رنز لٹائے، انہیں بلیبازوں کی جانب سے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
    Next Article سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.