تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » توانائی میں کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،امریکا
    امریکہ

    توانائی میں کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،امریکا

    adminadminمارچ 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کھل کر مخالفت کے بعد اب امریکا نے کہا ہے کہ توانائی میں کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

    امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبوں پر پاکستان کو ممکنہ پابندیوں سے خبردار کرچکا ہے جب کہ دوسری طرف خود امریکا نے غیر نیٹو اتحادی ملک قطر کے ساتھ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

    صحافی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا نے اپنے غیر نیٹو اتحادی ملک پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے حالانکہ پاکستان کئی جگہوں پر امریکا کا زبردست اتحادی رہا ہے لیکن کیا پھر بھی امریکا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی وجہ سے پاکستان پر 18 بلین ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے؟۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4 ہزار میگاواٹ توانائی کی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی ہے۔

    ترجمان میتھیو ملر نے مزید بتایا کہ ہمارے ان منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے جس سے پاکستان میں آج لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    مزید برآں امریکا پاکستان گرین الائنس جو دونوں ممالک کے درمیان ایک تبدیلی کا اقدام ہے، ہم آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے صاف پانی، ماحول دوست جدید زراعت کا نظام، اور قابل تجدید توانائی پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کی پریس بریفنگ میں میتھیو ملر اور اس سے قبل ڈونلڈ لو نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے کسی بھی معاہدے سے قبل کسی بھی ملک کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کے خدشے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے،روی بوپارا
    Next Article ججز خط معاملہ ،وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی سے ملاقات
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.