تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکاکا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرردعمل آگیا
    امریکہ

    امریکاکا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرردعمل آگیا

    adminadminمارچ 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے پر ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے خبردار کر دیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کیساتھ کاروبار کرنے سے پہلے امریکی پابندیوں بارے غور کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کیساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کیساتھ کاروبار کرنے سے پہلے امریکی پابندیوں بارے غور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم گیس منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے، ہم ابھی پاک ایران گیس منصوبے پر ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

    گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کیخلاف استثنیٰ مانگیں گے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

    ڈاکٹر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کیخلاف سیاسی و تکنیکی دلائل دے کر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کریں گے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔

    آج اپنا بیان بدلتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں، ایران سے بات کی ہے کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت
    Next Article عام انتخابات میں شب خون مارا گیا،مولانا فضل الرحمان کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.