اسلام آباد: پی ٹی آئی پی نے مخصوص نشستوں کی تعداد سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی پی کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب اورکزئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستوں کا الیکشن کمیشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، آئین میں مخصوص نشستیں دینے کا طریقہ کار واضح ہے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی عدالت الیکشن کمیشن کو خواتین کی تین اور ایک اقلیتی نشست کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم دے۔