اسلام آباد : وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
یادرہے کہ آج وزیراعظم کی صدارت میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔