ممبئی: اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے۔ یہاں لوگ دوسرے کو گرانے کے لیے ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں میں اپنے فلمی کیرئیر کے دوران گندی سیاست کا شکار بنی بالی ووڈ میں لوگ بوائے یا گرل فرینڈ کے ذریعے آپ کو نشانہ بناتے ہیں۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے دوران گندی سیاست کا شکار بنی لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے خود کبھی کسی کے کیرئیر کو نقصان نہیں پہنچایا۔ اگرمجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو میں اس شخص سے معافی مانگ لیتی ہوں۔
روینہ ٹنڈن کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے۔ یہاں لوگ دوسرے کو گرانے کے لیے ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔ مجھے آج کل کے نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ کبھی میں بھی اس انڈسٹری میں نئی تھی۔