شانگلہ : قراقرم ہائی وے پر لاہور نالہ کے قریب گاڑی پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے پانچ افراد چینی باشندے ہیں۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملے میں پانچ غیر ملکی انجینئرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور زخمی ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق ہلاک ہونیوالے پانچ افراد چینی باشندے ہیں ، واقعہ کے مقام پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔