تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بابا کا دم کیا ہوا پانی کام آگیا،جویریہ سعود کا صدارتی ایوارڈ ملنے پر راحت فتح علی پر دلچسپ تبصرہ
    فن و فنکار

    بابا کا دم کیا ہوا پانی کام آگیا،جویریہ سعود کا صدارتی ایوارڈ ملنے پر راحت فتح علی پر دلچسپ تبصرہ

    adminadminمارچ 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح علی کو "دم والا پانی”یاد دلا دیا۔

    یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

    ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل تھے، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔

    اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا گیا۔

    راحت فتح علی خان نے ایوارڈ ملنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ معزز صدر کی طرف سے مجھے ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور پُرستاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں، میں اپنے فن سے پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔

    راحت فتح علی خان کو صدارتی ایوارڈ ملنے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے جن میں پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی شامل تھیں۔

    جویریہ سعود نے دلچسپ انداز میں راحت فتح علی خان کے پیر کے پانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘بابا کا دم کیا ہوا پانی کام آگیا۔

    خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کو سال 2018 میں ستارہ امتیاز اور رواں سال 2024 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔

    اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی دوسری بوتل (شراب) نہیں تھی بلکہ اُس بوتل میں اُن کے پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا اور وہ بوتل اُس شاگرد سے کھو گئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی سی بی نے 7رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی
    Next Article مغربی کنارے میں القسام بریگیڈ کا حملہ ،4 اسرائیلی فوجی مارے گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.