تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پشاوری چپل بنانے والے چاچا نور الدین کو بھی سول ایوارڈمل گیا
    پاکستان

    پشاوری چپل بنانے والے چاچا نور الدین کو بھی سول ایوارڈمل گیا

    adminadminمارچ 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدر مملکت کی جانب سے صوبے کی 58شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا ہے۔

    گورنرحاجی غلام علی نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاجبکہ اسی طرح صوبے کی مزید 36 شخصیات کو بھی تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔

    گورنرنے2 شخصیات عصمت جبین آفریدی اور ڈاکٹر ندیم جان کوشعبہ خدمات عامہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیازسے نوازا جبکہ صوبہ کی 6 شخصیات کوصدارتی ایوارڈ تمغہ شجاعت اور14 شخصیات کو صدارتی سول ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

    گورنرہاوس میں منعقدہ پروقار تقریب میں نوردین (چاچا نورا) کو پشاوری چپل،ہمایوں خان کو شعبہ پشتو گائیکی،ڈاکٹر عمر شہباز خان کو شعبہ تعلیم،ڈاکٹر کاشف کفایت کو شعبہ سائبر سیکیورٹی، ڈاکٹر امجد محبوب کو شعبہ طب، گلاب خیل کو شعبہ فن رباب،عجب گل خان کو شعبہ فنون، اداکاری و ہدایتکاری، عشرت عباس کو شعبہ فن ڈرامہ، ریڈیو، تھیٹر اداکاری،عجب خان کو شعبہ فن خطاطی و مصوری،پروفیسر احسام الدین المعروف اسیر منگل کو شعبہ شاعری، ادب و مصنف، احمد حسین مجاھد کو شعبہ ادب، شاعری، مصنف اور عزیز اعجاز کو شعبہ ادب، شاعری اور مرحوم محمدخلیل کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، شاکرزیب نوشہروی کو شعبہ فن موسیقی ڈائریکشن میں شاندارخدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جوکہ اُن کے بھائی فرخ زیب نے وصول کیا۔

    علاوہ ازیں فرمان اللہ کو شعبہ شجاعت،عظمت علی شاہ کو شعبہ شجاعت،مجیب اللہ کو شعبہ شجاعت،مشکات اللہ کو شعبہ شجاعت،اشفاق احمد کو شعبہ شجاعت اور مجیب اللہ شاہ کوبھی شعبہ شجاعت میں مثالی بہادری اور شاندار کارکردگی کے اعتراف پرصدارتی تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔

    محمد وسیم کو شعبہ فن لکڑ ورک،دانش اطلس خان کو شعبہ کھیل سکواش،پروفیسر ڈاکٹر شوکت سعیدکو شعبہ سائنس میٹیریل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان کو شعبہ سائنس کیمسٹری،عبدالباطن فاروقی کو شعبہ فن اداکاری،الماس خان خلیل کو شعبہ پشتو لوک گلوکاری، فضل وہاب درد کو شعبہ فن گلوکاری، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان کو شعبہ ارکیالوجی،ڈاکٹر محمد اسماعیل (اسماعیل گوہر) کو شعبہ ادب، تحریر، امجد عزیز ملک کو شعبہ صحافت،ڈاکٹر محمد قریش خان کو شعبہ خدمات عامہ،حاجی زبیر علی کو شعبہ خدمات عامہ ، جہانزیب ملک کو شعبہ فن مصوری میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

    علاوہ ازیں مرحوم شمس القمر اندیش کو شعبہ فن ادب شاعری تحریر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا مرحوم کی بیٹی واحدہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ اسی طرح خیراز گل مرحوم کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا مرحوم کے بیٹے نعیم اللہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمدی شاہ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کے بیٹے شاھنوازنے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر پھگ چند سنگھ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات عطاء کیا گیا، مرحوم بیٹے جتن کمار نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمد عباس طارق عباسی کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیاجن کا ایوارڈاُن کے بیٹے محمد طیب نے وصول کیا۔

    خیال رہے کہ چاچا نور الدین نے گورنر کے صاحبزادے سٹی میئر پشاور حاجی زبیرعلی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک کے 6 بڑے شہروں میں دکانداروں پر ایڈوانس انکم ٹیکس عائد
    Next Article میکسیکو سے مہاجرین کی بڑی تعداد خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل ہوگئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.