تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یوم پاکستان پر شوبز شخصیات کو بھی صدارتی ایوارڈ سے نوازاگیا
    پاکستان

    یوم پاکستان پر شوبز شخصیات کو بھی صدارتی ایوارڈ سے نوازاگیا

    adminadminمارچ 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد / کراچی / لاہور: یوم پاکستان پر ملک کے مختلف شعبوں کی طرح شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، راحت فتح علی خان، محمود بھٹی، سجل علی، جگن کاظم، شازیہ منظور، بلال لاشاری،عنایت حسین بھٹی اور فاخر محمود قابل ذکر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے وابستہ 397 افراد کو صدارتی وسول ایوارڈز دیئے گئے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

    ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل ہیں، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔

    معروف شاعر افتخاز عارف کو فن و ادب، شاعری اور تحریر، راحت فتح علی خان کو فن قوالی و گائیکی، محمد احمد شاہ کو فن ثقافت، محمود احمد طاہر بھٹی کو فلم ڈائریکشن و ڈیزائننگ، انور مسعود کو شاعری کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر نشان امتیاز دیا گیا ہے۔

    ستارہ امتیازحاصل کرنے والوں میں قاری حافظ بزرک شاہ الازھری (فن قرات)، بلال لاشاری (فن ڈائریکشن، سینماٹوگرافی و سکرپٹ رائٹنگ)، ستیش آنند (فن فلم پروڈکشن / ڈسٹری بیوشن)،عبدالکریم بریالی (فن و ادب)، جاوید بشیر احمد (فن گائیکی)،فاخر محمود (فن گائیکی)، شبنم (فن گائیکی) شامل ہیں۔

    استاد گلاب خیل (فن رباب )، شازیہ منظور (فن گائیکی)،ڈھائی بائی عرف مائی دھائی (فن گائیکی)، ہمایوں خان (فن گائیکی)، مرحوم عنایت حسین بھٹی (فن اداکاری، پروڈکشن ، ڈائریکشن ، اسکرپٹ رائٹنگ)، ذوالفقار علی عطرے (میوزک کمپوزیشن)، عجب گل (فن اداکاری و ڈائریکشن)،عشرت عباس (فن ڈرامہ، تھیٹر، ریڈیو اداکار)، شاکر زیب (فن میوزک ڈائریکشن)، قادر بخش مٹھو (فن کامیڈی)، مسرت کلانچوی (فن اردو و سرائیکی افسانہ اور ڈرامہ نگاری) کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

    علاوہ ازیں معروف گلوکار عدنان صدیقی (فن اداکاری، میزبان، پروڈکشن)،زبیدہ عرف نغمہ (فن فلم آرٹسٹ)مرحوم حسن عسکری (فن فلم کی ڈائریکشن و تحریر)، شیما کرمانی (فن کلاسیکی رقص اور کوریوگرافی)، نصیر بیگ مرزا ( تحریر اور پروڈیوسر)، باقر عباس (فن بانسری)،غلام حسین انجم (فن ادب، شاعری و تحریر)۔نذیر قیصر (فن ادب، شاعری و تحریر)،افضل احمد سید (فن ادب، شاعری و تحریر)،ہشام الدین اسیر مینگل (فن ادب، شاعری و تحریر)،حمید رضی (فن ادب، تحریر)، احمد حسین مجاہد (فن ادب، شاعری و تحریر)،غلام عباس الیاس عباس تابش (فن ادب، شاعری)،خالد مصود خان (فن ادب، شاعری، تحریر و کالم نگار) شامل ہیں۔

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں قاری وسیم اللہ امین (فن قرات)،محمد شہباز قمر (فن نعت خوانی)،سجل علی (اداکاری)، جگن کاظم (فن میزبانی و اداکاری)،عبدالبتین فاروقی (فن لوک پشتو گائیکی)،فضل وہاب درد (فن گائیکی)،استاد رستم فتح علی خان (فن کلاسیکل گائیکی)،عمران عزیز میاں (فن قوالی)،ارباب خان خسرو (فن الگوزا)، گلریز غوری ( فوٹوگرافی)،بندہ علی (فن لوک فنکار)،رحمت اللہ خان (فوٹوگرافی)،خالد بن شاہین (فن اداکاری، پروڈکشن)،شہزاد رفیق (فن فلم ڈائریکشن)،فضا علی میرزا (فن پروڈکشن اور اسکرین رائٹنگ)امجد شیخ (فن فلم پروڈکشن و ڈسٹریبیوشن) شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں عبدالواسع چوہدری (فن فلم و ڈرامہ اداکاری)، فاروق حسن (فن میزبانی)، مسبح الدین قاری (فن ورچوئل آرٹسٹ)، عقیل عباس جعفری (فن ادب، شاعری و لسانی)،علی دوست اعجاز (فن ادب، شاعری و تحریر)،انور سین رائے (فن ادب، شاعری و تحریر)،مشتاق علی لغاری (فن ادب، شاعری و تحریر)، مرحوم شمس القمر (فن ادب، شاعری و تحریر) کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد اسماعیل (فن ادب، تحریر)، پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ (فن ادب، تحریر)،احمد عطااللہ (فن ادب، شاعری)، عزیز اعجاز (فن ادب، شاعری)، مرحوم غلام قادر بزدار (فن ادب، شاعری)، محمد سلیم شہزاد (فن ادب)، مرحوم فرخندہ بخاری (فن ادب، شاعری و تحریر)، محمد الیاس (فن ادب، تحریر) اورشکیل جاذیب (فن ادب، شاعری) نصر اللہ خان نصیر (فن ادب، شاعری و تحقیق)شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر
    Next Article گوادر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کی پروقار تقریب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.