لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع کے سیشن ججز کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ 7 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مزید تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 25 مارچ تک اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔