لاہور: عالمی یوم جنگلات پر صوبہ پنجاب میں سب سے بڑی شجرکاری مہم کے تحت ایک منٹ میں ایک لاکھ نوہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ہر شہری “درخت لگائیں پاکستان کے لیے” مہم کو کامیاب بنائے۔
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے چھانگا مانگا جنگل میں پودا لگا کر پنجاب کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 13ہزارطلبا وطالبات نے 90ایکڑپر ایک منٹ میں ایک لاکھ نو ہزار پودے چھانگا مانگا کے جنگل میں لگائے۔
جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ،جیو گرافک انفارمیشن سسٹم اور لائیو ڈیٹا سے ‘پلانٹ فار پاکستان’ مہم کی مانیٹرنگ جاری ہے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ہر شہری “درخت لگائیں پاکستان کے لیے” مہم کو کامیاب بنائے۔