لاہور: پنجاب کابینہ کی جانب سے ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی۔
ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طورپر دو جہاز لیز پر لینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، ایئر ایمبولینس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر اہم میڈیکل آلات اور جان بچانے والی ادویات موجود ہوں گی، ایئر ایمبولینس مختصر رن وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرسکے گی۔
ایئر ایمبولینس نیشنل ہائی وے اور موٹرویز پر بھی لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکے گی، ایئر ایمبولینس انتہائی نگہداشت اور میجر انجری کے مریضوں کو ہنگامی طور پر لیجا کر بڑے ہسپتال منتقل کرنے کے لئے مختص ہوگی، ابتدائی طور پر ایئر ایمبولینس کا راولپنڈی اور میانوالی میں سٹیشن ہوگا۔
ایئر ایمبولینس کے ذریعے کسی بھی جگہ سے مریض کو فوری طور پر پہلے قریبی ہسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں سے ایئر ایمبولینس پر بڑے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا جاسکے گا، ایئر ایمبولینس کے لئے مخصوص چھوٹا طیارہ نسبتاً مختصر جگہ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرسکے گا۔
ایئرایمبولینس کیلئے ضرورت کے مطابق ایمرجنسی طور پر کسی بھی بڑی قریبی شاہراہ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔