تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مراد سعید اور چودھری پرویز الٰہی کی مشکلات میں مزید اضافہ
    سیاست

    مراد سعید اور چودھری پرویز الٰہی کی مشکلات میں مزید اضافہ

    adminadminمارچ 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف راولپنڈی پولیس نے 9 مئی سے متعلق مختلف تھانوں میں دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں دونوں کی گرفتاری کی لیے وارنٹ حاصل کرلیے۔

    پوٹھوہار ڈویژن کے کینٹ اور سول لائن سرکلز نے رپورٹ ارسال کر دی جس کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید تھانہ کینٹ کے دہشت گردی ایکٹ و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ 836/23 اور تھانہ آر بازار میں اِنہیں جرائم کے تحت درج مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں جس کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دیگر افراد جن میں سینیٹر فیصل جاوید خان، اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے خلاف کینٹ سرکل کے پانچوں تھانوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی اِنہیں مقدمات یعنی تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836/23 اور تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708/23 میں نامزد ہیں اور ان کے بھی ان مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گیے ہیں۔

    کریمنل ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 981/23 اور تھانہ مورگاہ میں مقدمہ نمبر 397/23 درج ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ سول لائن میں بھی مقدمہ نمبر 981/23 درج ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکے خلاف سول لائن سرکل کے تھانہ سول لائنز اور تھانہ مورگاہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔

    خیال رہے کہ حکام کی جانب سے راولپنڈی پولیس سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوٴں سابق وفاقی وزیر مراد سعید، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم سواتی، اظہر مشوانی خرم ذیشان کے کریمنل ریکارڈ اور اسکے اسٹیٹس کے متعلق دریافت کیا گیا۔

    سی پی او آفس راولپنڈی کی جانب سے تھانوں کی سطح سے تمام ریکارڈ چیک کرکے مطلوبہ ریکارڈ و معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر آصف زرداری کی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
    Next Article سپریم کورٹ میں 9 مئی کے 6 ملزموں کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.