تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت گیا
    کھیل

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت گیا

    adminadminمارچ 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل 50، اعطم خان 30، نسیم شاہ اور کولن منرو 17، 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    آغا سلمان نے 10، شاداب خان 4، حیدر علی نے 5 اور فہیم اشرف ایک رن بناسکے۔

    آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حنین شاہ نے آخری گیند پر وننگ شاٹ لگاکر ٹیم کو کامیابی دلائی اور 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عماد وسیم 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    ملتان سلطانز کی طرف سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2،2، ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ عثمان خان 57، افتخار احمد 32 اور محمد رضوان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    خوشدل شاہ 11 رنز ، یاسر خان، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر 6 ، 6 رنز ، جانسن چارلس 4 رنز اور عباس آفریدی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کرس جورڈن صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے محمد علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم نے 5 اور شاداب خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں، وہ بطور مہمان خصوصی مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔

    یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کی یہ فائنل میچ میں لگاتار تیسری شکست ہے۔ ملتان سلطانز کو گزشتہ دو ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی تھی جبکہ وہ 2021 میں پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارتی اداکارہ بائیک حادثے میں شدید زخمی، وینٹی لیٹر پر منتقل
    Next Article جعلی ڈگری کیس ،سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    نومبر 11, 2024

    اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

    اکتوبر 30, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.