تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شہدا کی توہین کے بارے میں پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کوئی مہم نہیں چلائی، بیرسٹر سیف
    پاکستان

    شہدا کی توہین کے بارے میں پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کوئی مہم نہیں چلائی، بیرسٹر سیف

    adminadminمارچ 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاک فوج کیخلاف غیر ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے اور لیگی قائدین نے جلسوں میں فوجی جرنیلوں کے نام لے کر فوج کےخلاف نعرے لگوائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن شہدا کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کی قربانیوں کے نام پر سیاست کر رہی ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک سے عوام کی خون پسینے کی کمائی چھین کر بیرون ملک محلات بنائے۔

    مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے لیگی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کے ذریعے جھوٹا مینڈیٹ حاصل کرکے جھوٹے عہدوں پر بیٹھ کر وزارتیں حاصل کرنے والوں کا شیوہ ہے کہ مخالفین پر جھوٹا الزامات لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے جس نے برے وقت میں پاکستان کو نہیں چھوڑا، ہم پاکستان کے شہری اور اسی سرزمین کے بیٹے ہیں، یہی پیدا ہوئے اور یہی مریں گے۔

    لیگی قائدین کو نشانہ بناتے ہوئے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم علاج کیلیے لندن بھاگنے والے اور برے وقت میں ملک چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے لوگ نہیں۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ شہدا کی توہین کے بارے میں پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کوئی مہم نہیں چلائی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عطا تارڑ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور وزیر اطلاعات شہدا پر سیاسی بیان بازی نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی فارم 47 اور چوری کے مینڈیٹ پر حکومت کرنے والے میڈیا میں پی ٹی آئی سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ایم ایف کے ساتھ کل مذاکرات کے آخری دور میں بڑی پیش رفت کا امکان
    Next Article جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.