تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، لیکر رہیں گے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور
    سیاست

    وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، لیکر رہیں گے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور

    adminadminمارچ 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، جو لے کر رہیں گے۔

    ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔

    علی امین کا کہنا تھا کہ میری ترجیح صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہم لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، سال میں اگر کسی کو 10 ہزار روپے دے دیے جائیں تو اس سے اس کا کیا بنتا ہے، قوم بنتی ہیں جو اپنے پاؤں پہ کھڑی ہوتی ہیں۔ لوگوں کو خیرات دے کر قومیں نہیں بنتیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے اپنا کاروبار کریں، چھ لاکھ روپے کی بھینس 15 سے 16 کلو دودھ دیتی ہے جس سے اچھا روزگار کمایا جا سکتا ہے، نوجوان چوتھے گریڈ کی چپڑاسی کی نوکری کے لیے پانچ سے چھ لاکھ روپے رشوت دے رہے ہیں، وہ اپنی بھینس پال کر بہتر روزگار کما سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ ایک گائے ہی پال لیں۔ 50 روپے کا انڈا اسلام آباد میں 60 روپے کا ملتا ہے، اگر ایک لاکھ روپے کے مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ جو وفاق نے ہمیں بقایا جات دینے ہیں وہ تو ان کو دینے پڑیں گے، یہ ہمارا حق ہے کوئی خیرات اور بھیک نہیں، ہمارا صوبہ آپ کو سستے داموں بجلی دے رہا ہے جو آپ مہنگے داموں بیچ رہے ہو، وفاق نے صوبے کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے جس کے مطابق بھی پیسے نہ ملیں تو یہ پھر مذاق ہے، کہ وفاق ہمارے صوبے کو کچھ سمجھتا ہی نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے شہداء کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں، پی ٹی آئی
    Next Article پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.