اسلام آباد:جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا ہے کہ جج کا رویہ اور کمرہ عدالت کا ماحول بہت اہمیت رکھتا ہے۔جج کو تحمل مزاج ہونا چاہئے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے دوسرے فیڈرل جوڈیشل ایجوکیشن پروگرام کے شرکاء میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی تعلیم اور تربیت ایک فعال عدلیہ کی بنیاد ہے، جج کا رویہ اور کمرہ عدالت کا ماحول بہت اہمیت رکھتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ایک جج کو کسی بھی حالت میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے، ایک جج کو ہمیشہ اپنے عدالتی مزاج کو برقرار رکھنا چاہئے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہا کہ جج کے پاس قلم ہوتا ہے، اسے اپنا فیصلہ سرد مہری سے لکھنا چاہئے۔