تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ، رہائی کا حکم
    پاکستان

    صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ، رہائی کا حکم

    adminadminمارچ 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیاجبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی اسد طور کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

    سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کے خلاف اداروں کیخلاف مہم چلانے کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اسد طور کے وکلاء جبکہ کیس کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر اشتیاق حسین شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اسد طور کی ضمانت منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

    وکیل اسد طور نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے؟۔جس پر ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    یادرہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی اسد طور کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

    ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، جس میں عدالت عالیہ نے صحافی اسد طور کو جاری نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیا۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نوٹسز خلافِ قانون جاری ہوئے پھر ایف آئی آر درج ہوگی، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے، ازخود نوٹس کا اختیار نہیں اس لئے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صرف نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا اس لئے درخواست آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کردیں ، رفح میں بڑے زمینی آپریشن کی منظوری
    Next Article اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی دوسری قرار داد منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.