واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔
ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے مڈل ایسٹ معاملات کا جائزہ لے گی، سماعت میں پاکستان کی جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات پر غور ہوگا، امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو بھی طلب کرلیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ کے اہلکار کانگریس میں پیش ہوکر بیان دیتے رہتے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری کےخلاف الزامات جھوٹے ہیں، ہم امریکی حکام کیخلاف کسی بھی دھمکی کوسنجیدگی سے لیتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنےسفارتکاروں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، ڈونلڈ لو پر ماضی میں بھی الزامات لگائے گئے جس کی بار بار تردید کی گئی۔