تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا
    پاکستان

    آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

    adminadminمارچ 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف نے تعمیراتی شعبے کیلئے خصوصی ٹیکس نظام جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ٹیکس سے متعلق مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں ٹیکس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف نے تعمیراتی شعبے کیلئے خصوصی ٹیکس نظام جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق صنعتوں کیلئے ٹیکس مراعات سے متعلق ایف بی آر، کابینہ کے صوابدیدی اختیارات منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، مستقبل میں دی جانے والی ٹیکس مراعات لاگت اور فوائد کی تشخیص سے مشروط کرنے کی سفارش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے غیر منافع بخش تنظیموں کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرکے ٹیکس نیٹ میں لانے اور ایف بی آر کو خیراتی اداروں کو دی جانے والی ٹیکس مراعات کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ا?ئی ایم ایف نے نیشنل ٹیکس کونسل کے ٹی اور آرز میں توسیع کرنے اور نیشنل ٹیکس کونسل کے ٹی او ا?رز میں ٹیکس ریٹس میں ہم آہنگی شامل کرنے کا مطالبہ کیا، زرعی آمدن اور پراپرٹی ٹیکس کی بنیاد میں توسیع کو بھی ٹی او آرز میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے وفاق سے ٹیکس وصولی اور صوبائی ٹیکس قوانین کے نفاذ کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی یونٹ قائم کرنے کی سفارش بھی کی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے ایف بی آر اور دیگر اداروں کے ساتھ ڈیٹا کے تبادلے کیلئے ایم او یوز اور پروٹوکول تیار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وفد کو بریفنگ دی گئی ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت 93 لاکھ متاثرین کو ادائیگیوں کیلئے نیا بینکنگ ماڈل متعاوف کرا دیا، بی آئی ایس پی کے نئے ادائیگی نظام سے سالانہ 2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

    آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مزید بینکوں کی شمولیت سے ادائیگی کے طریقہ کار میں زیادہ شفافیت اور سہولت پیدا ہو گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحکمہ تعلیم کا چلڈرن لائبریری کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل بنانے کا فیصلہ
    Next Article حسن اورحسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.