اسلام آباد: خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان سنبھال لیا۔
خواجہ آصف نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت دفاع کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان نے اُن کا استقبال کیا۔ دونوں وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ وفاقی وزیر کی ایک تعارفی میٹنگ ہوئی۔
وزیر دفاع کو وزارتوں اور انکے انتظامی محکموں کے کردار اور کاموں بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے گی۔