تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اگر چند سیاسی عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ معیشت کو نقصان پہنچائیں گے تو وہ خام خیالی ہے،عطاء تارڑ
    سیاست

    اگر چند سیاسی عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ معیشت کو نقصان پہنچائیں گے تو وہ خام خیالی ہے،عطاء تارڑ

    adminadminمارچ 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ میں چار ملاقاتوں کی اجازت دی جا رہی تھی لیکن جیل مینوئل کہتا ہے جو بھی قید میں ہوگا اسے ایک ملاقات کی اجازت دی جائے گی کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چند سیاسی عناصر ریاست کا نقصان کیے جا رہے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے لیکن ہم کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر چند سیاسی عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ معیشت کو نقصان پہنچائیں گے تو وہ خام خیالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یورپی یونین تک رسائی حاصل کرکے مکروہ عمل شروع کیا ہے، ان کی جانب سے یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی خدانخواستہ یہ ملک ڈیفالٹ کر جائے اور آئی ایم ایف کو اسی تناظر میں خط بھی لکھا گیا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انکے ترجمان روف حسن نے کہا کہ بانی نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے، آپ کو پوچھ کون رہا ہے؟ آپ اپنی کرپشن کی قید کاٹ کر رہے ہیں اور اب یہ سازش کی جا رہی ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس لے لیا جائے، یورپی یونین کو یہ کہنا پاکستان پر حملہ ہے۔ یہ چاہتے ہیں روپیہ مستحکم نہ ہو اور غربت مہنگائی کم نہ ہو۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مطالبہ تحریک انصاف کی طرف سے اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ان کے لیڈر کو سہولیات نہیں مل رہی ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ایک کچن، ایک اضافی کمرہ اور ایک گیلری واک کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ میں چار ملاقاتوں کی اجازت دی جا رہی تھی لیکن جیل مینوئل کہتا ہے جو بھی قید میں ہوگا اسے ایک ملاقات کی اجازت دی جائے گی، یہ قید کے دوران کئی سو ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ورزش کا سامان جیل میں دیا گیا جو ہر کسی کو میسر نہیں ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی جو ڈیمانڈ کی جاتی ہے وہ دی جا رہی ہے انہیں کوئی تنگی نہیں ہے، جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ آپ سیاسی مفاد کو سامنے رکھتے ہیں اور ملکی مفاد کی پروا نہیں کرتے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات پوری کوشش ہوگی کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے، وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے ہیں، میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں۔ میڈیا ہاوسز اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا التماس ہے مل جل کر اس ذمہ داری کو نبھانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع کیا ہے اور گزشتہ روز کل مالیاتی ادارے بلوم برگ میں وزیر اعظم کا ذکر ہوا ہے جبکہ وزیر خزانہ اورنگزیب صاحب کی تقرری کو خوش آئندہ قرار دیا گیا ہے۔

    عطاء تارڑنے کہا کہ بلوم برگ نے کہا وزیر اعظم کا عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت کا تجربہ ہے اسے بروئے کار لایا جائے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں۔ معیشت کی بحالی کے لیے ایس آئی ایف سی جو کام کر رہا ہے وہ مثالی ہے، صنعت کے فروغ کے لیے ہم مزید کردار ادا کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینے کے خواہاں ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    Next Article ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.