تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اب تو وزرا نے حلف اٹھا لیا، الیکشن کمیشن کیوں آزاد امیدواروں سے تعاون نہیں کررہا؟ ،سندھ ہائیکورٹ
    پاکستان

    اب تو وزرا نے حلف اٹھا لیا، الیکشن کمیشن کیوں آزاد امیدواروں سے تعاون نہیں کررہا؟ ،سندھ ہائیکورٹ

    adminadminمارچ 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب تو وزرا نے حلف بھی اٹھا لیے الیکشن کمیشن کیوں تعاون نہیں کررہا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات کی عدم فراہمی کیخلاف این اے 242، 243 اور پی ایس 117 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فارم 33، 44، 45، 46، 47، 48 اور 49 درخواستگزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ریٹرننگ افسران کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب تو وزرا نے حلف بھی اٹھا لیا، الیکشن کمیشن کیوں تعاون نہیں کررہا ہے؟ الیکشن سے متعلق جو بھی اعتراضات ہیں سب سے پہلے الیکشن ٹریبونل فیصلہ کرے گا۔ براہ راست آئینی درخواست دائر کرنے کے بجائے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کو تالے لگے ہیں، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر بھی ابھی اتک ان حلقوں کے فارم 27 اپلوڈ نہیں کیے، سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تصدیق شدہ فارم کے حصول کا اصل فورم ریٹرننگ افسر یا صوبائی الیکشن کمیشن نہیں بلکہ الیکشن کمیشن پاکستان ہے۔

    درخواست گزاروں نے تصدیق شدہ فارمز کے حصول کے لیے آج تک اصل فورم سے رجوع ہی نہیں کیا۔ ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر این اے 242 کے فارم 47 دکھائے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ قانون تو پڑھ لیا جائے، کیا اس موقع پر آئینی درخواست دائر کی جاسکتی ہے؟ عدالت نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق درخواستگزاروں کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو فارم 33، 44، 45، 46، 47، 48 اور 49 درخواستگزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے این اے 242، 243 اور پی ایس 117 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی درخواستیں نمٹادیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں متنازع شہریت قانون کے نفاذ کے خلاف احتجاج،نعرے بازی
    Next Article عورت مارچ کا معاشرے میں شدید ردعمل آسکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.