تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جناح ہاوٴس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
    پاکستان

    جناح ہاوٴس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    adminadminمارچ 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوٴس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت پیش ہوئیں۔
    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب کیا ہے؟ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، ہم عدالت آئے ہیں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
    Next Article سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت ختم ہو گئی،اسحاق ڈار، رضا ربانی، فروغ نسیم سمیت 52 سینیٹرز ریٹائر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.