تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین راکٹ کی آزمائشی پرواز 14 مارچ کو ہوگی
    امریکہ

    دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین راکٹ کی آزمائشی پرواز 14 مارچ کو ہوگی

    adminadminمارچ 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلیفورنیا:انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور طاقتور خلائی راکٹ 14 مارچ کو زمین کی مدار کی جانب پرواز کرے گا۔

    ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا سٹار شپ سپیس کرافٹ انسانوں کو چاند اور مریخ پر لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، مگر اب تک اس کی 2 آزمائشی پروازیں ناکامی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

    اس سے قبل 20 اپریل اور 18 نومبر 2023 کو اسٹار شپ کو لانچ کیا گیا مگر دونوں بار اسے ناکامی کا سامنا ہوا، 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا جبکہ 18 نومبر کو چند منٹ تک سٹار شپ کی پرواز جاری رہی اور لانچ کے 8 منٹ بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    اس پرواز کے دوران سٹار شپ سپیس کرافٹ زمین کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ دھماکے سے پھٹا تو سطح زمین سے 92 میل کی بلندی پر تھا، مگر سپیس ایکس کو توقع ہے کہ اس بار سٹار شپ زمین کے مدار کے گرد اپنی پرواز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

    اس آزمائشی پرواز کے دوران راکٹ کا بوسٹر لانچ کے 3 منٹ بعد الگ ہو کر خیلج میکسیکو میں گرے گا جبکہ راکٹ خلا میں زمین کے گرد چکر لگا کر بحر ہند میں لینڈ کرے گا، یہ سفر ایک گھنٹے کے دوران مکمل ہوگا۔
    یاد رہے کہ سٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا سٹار شپ سپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔

    یہ وہ راکٹ ہے جسے ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ سپیس ایکس کو قائم کرنے کا واحد مقصد سٹار شپ جیسی سواری تیار کرنا ہے جو انسانوں کو مریخ پر بسانے میں مدد فراہم کر سکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانسٹا گرام نے دلچسپ گیم کو فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا دیا
    Next Article ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ الطاف خان عہدے سے مستعفی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.