تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » رمضان میں باقی شیطان قید ہوجاتے ہیں ذخیرہ اندوزی والا کھل جاتا ہے، عظمیٰ بخاری
    سیاست

    رمضان میں باقی شیطان قید ہوجاتے ہیں ذخیرہ اندوزی والا کھل جاتا ہے، عظمیٰ بخاری

    adminadminمارچ 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج سے عوام کی دہلیز پرمدد پہنچارہے ہیں، 64لاکھ خاندانوں تک رمضان نگہبان پیکج پہنچنا اپنی نوعیت کا بڑا کام ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے بجائے حقیقت کو دیکھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں باقی شیطان قید ہوجاتے ہیں ذخیرہ اندوزی والا کھل جاتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت احکامات جاری کیے ہیں، ابھی تک ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو لاکھوں روپے کا جرمانہ کیا جاچکا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف مجسٹریٹس کی ٹریننگ کرائی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے ایک ہیلپ لائن بھی فعال کی ہے جس کو وہ خود مانیٹر کررہی ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ پنجاب گورنمنٹ کو پرائس کنٹرول پر نظر رکھنی ہوگی، جن کے پاس سٹاک موجود ہے ان کو گورنمنٹ کے ساتھ شیئر کرنے ہوں گے، آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے مزید کہاکہ جس نے ریٹ لسٹ کو آویزاں نہ کیا اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنا دیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز مجسٹریٹس کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہاکہ یہ پاکستان کی 76سالہ تاریخ کا منفرد پروگرام ہے، پنجاب کے لیول پر 3ماہ میں ایک نیا سروے شروع ہونے جارہا ہے، نیا سروے ہونے کے بعد اصل مستحقین کا حق دہلیز پر ملے گا۔

    ان کامزید کہناتھا کہ پنجاب حکومت اگر کوئی سبسڈی دے گی تو اس پروگرام کے مطابق ہوگا، اب بھی لاکھوں خاندان ایسے ہیں جنہیں یہ رمضان نگہبان پیکج ملنا چاہیے تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک بھر میں آج پہلا روزہ، مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں
    Next Article انسٹا گرام نے دلچسپ گیم کو فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.