تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دو خواتین نے اپنے پارٹنر کی لاش بینک لے جاکر ان کے اکاؤنٹس سے تمام رقم نکال لی
    امریکہ

    دو خواتین نے اپنے پارٹنر کی لاش بینک لے جاکر ان کے اکاؤنٹس سے تمام رقم نکال لی

    adminadminمارچ 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوہائیو: امریکا میں دو خواتین نے اپنے پارٹنر 80 سالہ ڈگلس لیمن کی لاش کو بینک لے جاکر ان کے اکاؤنٹس سے تمام رقم نکال لی اور پھر لاش لاوارثوں کی طرح اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ دی۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی اشٹابولا میں پیش آیا جس پر پولیس نے دو خواتین 63 سالہ کیرن کاسبوہم اور 55 سالہ لورین بی فیرالو کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں خواتین 80 سالہ شخص کے ساتھ ان کے گھر میں کافی عرصے سے رہ رہی تھیں اور جب ڈگلس لیمن انتقال کرگئے تو لاش کو اسپتال یا مردہ خانے لے جانے کے بجائے تیسرے شخص کی مدد سے بینک لے گئیں۔

    قبل ازیں خواتین ہر ماہ ڈگلس کو کار کی ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بٹھا کر بینک لے جاتی اور رقم نکلواتی تھی اور کار ایسے پارک کرتی تھیں کہ بینک کا عملہ دور سے ہی ڈگلس کو کار میں بیٹھا دیکھ لے۔

    ڈگلس کے انتقال کرجانے پر بھی ان خواتین نے ایسا ہی کیا اور بینک کا عملہ سمجھا کہ اگلی نشست پر بیٹھے ڈگلس زندہ ہیں اور رقم خواتین کے حوالے کردی۔

    خواتین رقم نکالنے کے بعد ڈگلس کی لاش کو اسپتال کی ایمرجنسی میں اپنا تعارف کرائے بغیر چھوڑ کر چلی گئیں تاہم بعد میں پولیس کو ایک کال موصول ہوئی جس نے لاش کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کردیں۔

    پولیس کو مبینہ طور پر یہ کال اس شخص نے کی تھی جس نے ڈگلس کی لاش کار میں رکھنے میں خواتین کی مدد کی تھی۔ پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    خواتین کا کہنا تھا کہ انھوں ادھار اور کچھ بلز کی ادائیگی کے لیے رقم نکلوائی تھی۔ پولیس نے ڈگلس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگوگل کا ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
    Next Article اسلام آباد میں مطلوب ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.