تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کااحتجاج، نعرے بازی
    سیاست

    پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کااحتجاج، نعرے بازی

    adminadminمارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا۔ یہ ہماری نشستیں ہیں، ہمیں دی جانی چاہئیں۔

    صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب کی جانب سے کورم نامکمل ہونے کی نشاندہی کی گئی، تاہم اسپیکر نے ایوان میں 104 ارکان کی موجودگی کا کہتے ہوئے کورم کو مکمل قرار دیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے نومنتخب ارکان کو حلف کی دعوت دی جب کہ سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چیئرکے ناموں کا اعلان کردیا، جن میں رانا منور حسین، سید علی حیدر گیلانی، غلام مرتضیٰ اور راحیلہ نعیم شامل ہیں۔
    بعد ازاں اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف لینے کے لیے کھڑے ہو گئے، جس پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا۔ یہ ہماری نشستیں ہیں، ہمیں دی جانی چاہئیں۔

    اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے استدعا کی کہ ایوان کو رولز آف بزنس کے مطابق چلائیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رکن رانا آفتاب اور اسپیکر ملک احمد خان کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ رانا آفتاب نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے، حلف نہ لیا جائے۔

    اسپیکر نے کہا کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کیا جارہا ہے، جس پر رانا آفتاب نے کہا کہ قانون کی غلط تشریح نہ کریں۔ اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود نومنتخب ارکان نے حلف لینا شروع کردیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر نومنتخب خواتین ارکان سے حلف لینا شروع کردیا جب کہ اپوزیشن نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ ایوان میں مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ہماری سیٹوں پر ڈاکا مارا گیا۔

    اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نامنظور نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔

    اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسپیکر ڈائس کا گھیراوٴ کرتے ہوئے نعروں کا سلسلہ جاری رہا جب کہ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان کو اپنے بینچز پر رہنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں حلف اٹھانے والے اراکین نے دستاویزات پر دستخط کردیے جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بانی چیئرمین تحریک انصاف کی تصاویر ایوان میں لہرا دی گئیں۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف لینے والوں میں سعدیہ مظفر ، فضا میمونہ ، عابدہ بشیر ، مقصودن بی بی، عامرہ خان، صومیہ عطا ، راحت افزا ، رخسانہ شفیق ، تحسین فواد ، فرزانہ عباس، شگفتہ فیصل ، عظمیٰ بٹ ، ماریہ طلال ، ساجدہ نوید، نسرین ریاض ، افشین حسن ، آمنہ پروین ، شہر بانو ، زیبا غفور ، روبینہ نذیر اور سیدہ سمیرہ احمد شامل ہیں جب کہ اقلیتوں میں طارق مسیح ، وسیم انجم اور بسرو جی نے حلف لیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ایم ایف کا بانی پی ٹی آئی کے خط پرردعمل آگیا
    Next Article صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.