تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اپوزیشن والے حالت ماتم میں ہیں اگر امن خراب کرنے کی کوشش کی تو برداشت نہیں کروں گی، مریم نواز
    سیاست

    اپوزیشن والے حالت ماتم میں ہیں اگر امن خراب کرنے کی کوشش کی تو برداشت نہیں کروں گی، مریم نواز

    adminadminمارچ 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے اس وقت حالت ماتم میں ہیں جن کا کام انتشار پھیلانا ہے اگر اپوزیشن نے امن خراب کرنے کی کوشش کی یا عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی تو میں برداشت نہیں کروں گی۔

    یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلی میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 26 فروری کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں میں نے قوم سے کچھ وعدے کیے تھے آج وعدوں کی تکمیل پر فوری کام شروع کر دیا گیا ہے

    ان کا مزید کہناتھاکہ ہمیں سب سے پہلا چیلنج رمضان پیکیج کے حوالے سے تھا 76 سالوں میں ہم ایسی پہلی کوشش کرنے جا رہے تھے ہمیں لائنوں میں لگا کر چیزوں کی تقسیم غیرمناسب ہوتا تھا یقین دلاتی ہوں کہ لوگوں کو رمضان پیکیج کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا۔

    انہوں ںے کہا کہ رمضان پیکیج مہینوں کا کام تھا لیکن حکومتی مشینری نے زبردست کام کیا، پولیس، ضلعی انتظامیہ، پی آئی ٹی بی، سمیت حکومت پنجاب کے تمام محکموں نے مل کر قلیل مدت میں یہ پروگرام بنایا، ساڑھے 6 ملین خاندانوں اور سوا 3 کروڑ لوگوں کو ان کا حق ان کے گھر کی دہلیز پر مل رہا ہے، اس پروگرام میں بہت مشکلات تھیں ہمیں سب سے پہلے سوال کا سامنا تھا کہ اصل غریب ہے کون؟۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس صرف بی آئی ایس پی کا ڈیٹا موجود تھا گزشتہ سال مفت آٹا تقسیم کا ڈیٹا موجود تھا فی الحال ہم نادرا اور بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کے تحت یہ پروگرام چلا رہے ہیں ضلعی حکومتوں کے نمائندوں نے گھر گھر جا کر غریب خاندانوں کا ڈیٹا ویری فائی کیا اب ہمارے پاس کافی حد تک اس طرح کا ڈیٹا آ گیا ہے اس ڈیٹا میں کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں لیکن آنے والے 3 یا 4 ماہ میں اصل اور مکمل ڈیٹا پورے پنجاب کا اکٹھا کر لیا جائے گا تاکہ حکومت اصل غریب کے لئے ریلیف کا تعین کرسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 80 ہزار پیکجز مستحقین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد کو پیکج دیا جا چکا ہے آٹا، گھی، چاول، بیسن، اس پیکج میں شامل ہے جو کہ معیار ہیں کم معیار دینے والی 4 ملوں کو بند بھی کر دیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے کبھی ہوم ڈیلیوری نہیں کی مگر پی آئی ٹی بی نے اس پیکج کی تقسیم میں بہت اعلی کام کیا ہے، تقسیم کا سارا کا ڈیجیٹیلائز کرتے ہوئے ایپ بنائی گئی ہے اس پیکج کی تقسیم کے لئے پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔

    صحافیوں کے سیاسی سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اس وقت حالت ماتم میں ہیں مجھے علم ہے کہ وہ تنقید کریں گے مگر میں تنقید کے ڈر سے کام نہیں روکوں گی، اپوزیشن کا کام انتشار پھیلانا ہے اگر اپوزیشن نے امن خراب کرنے کی کوشش کی یا عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی تو میں برداشت نہیں کروں گی پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو برداشت نہیں کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں واٹس ایپ پر حکومت نہیں چلا رہی اور رات کو ایک بجے تک کام کر رہی ہوں اور یہ بھی اس سے زیادہ کام کر رہے ہیں ہمارے پاس بہت کمال کے افسران موجود ہیں میں نے اپنی سرکاری افسران کی ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ میں نااہلی، غفلت، مالی کرپشن برداشت نہیں کروں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مخالف جماعت سے تعلق رکھنے والا غریب اور مستحق بھی برابر کا حق دار ہے میرا کسی مخالف سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ انہوں نے کوئی کام ہی نہیں کیا میرا مقابلہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام کے لئے کی گئی خدمات سے ہے اور میرے پاس نواز شریف اور شہباز شریف کی صورت میں تجربہ موجود ہے۔

    پریس کانفرنس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایکس کی بندش ،توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس
    Next Article یو اے ای میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.