کراچی:کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی،50ماہی گیر لا پتہ ہوگئے۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کاکہناہے کہ ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کردیا گیاہے ۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق کشتی حجاموکری کیقریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں 50 ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سیہے جو مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری کشتی ڈوبنے کے بعد سے ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہوسکا، ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کردیا گیا۔
یادرہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔