تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں پلاسٹک کے فضلے سے تیار کردہ سڑک کا افتتاح
    Uncategorized

    کراچی میں پلاسٹک کے فضلے سے تیار کردہ سڑک کا افتتاح

    adminadminمارچ 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پی ایس او ہاؤس سے متصل پی ایس او ایکو اسٹریٹ منصوبے کے تحت پلاسٹک کے فضلے سے تیار کردہ سڑک کا افتتاح کردیا گیا۔

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایم ڈی اور سی ای او سید محمد طٰہٰ نے پی ایس او ایکو اسٹریٹ کا افتتاح کیا۔

    یہ اقدام ایک پائیدار پلاسٹک روڈ، پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور ماحول دوست انفرا اسٹرکچر کے فروغ کیلیے پی ایس او کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

    اس اقدام کے تحت کراچی میں پی ایس او کے لبریکنٹ مینو فیکچرنگ ٹرمینل سے جمع کردہ لبریکنٹس کی خالی بوتلوں اور کین سے 5ہزار کلو گرام ری سائیکلڈ پلاسٹک فضلہ استعمال کرتے ہوئے 49448مربع فٹ طویل روایتی سڑک کو پلاسٹک کی سڑک میں تبدیل کیا گیا۔

    اس منصوبے کا مقصد زمین پر مضرماحولیاتی اثرات مرتب کرنے والے پلاسٹک کے اثرات میں نمایاں طور پر کمی اور پائیدار انفرا اسٹرکچر کے فوائد حاصل کرنا ہے۔

    پی ایس او،ایکو اسٹریٹ پراجیکٹ نہ صرف پلاسٹک فضلے کو ری سائیکل کررہا ہے بلکہ سڑک کی پائیداری کو بڑھاتے ہوئے ماحول دوست ذمہ دارانہ تعمیر کیلیے نئے معیار بھی قائم کررہا ہے۔

    اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہمارے شہر کو خوبصورت بنائے گا بلکہ ماحول کے تحفظ کیلیے ذمہ دارانہ رویوں اورکردار کا بھی عکاس ہے۔ ہم پائیداری اور شہری علاقوں کو سرسبز بنانے کیلیے پی ایس او کے عزم کو سراہتے ہیں جو معاشرے کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کیلیے دیگر کارپوریٹ اداروں کیلیے ایک مشعل راہ ہے۔

    پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او سید محمد طہٰ نے اپنے ارد گرد کے ماحول کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پی ایس او کی پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے غیر متزلزل لگن کی مثال ہے، ہم کمیونٹیز کیلیے قدر پیدا کرتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اختراعی حل پیش کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے انتخابی فارم جاری
    Next Article اننت امبانی کی شادی،رام چرن کو اسٹیج پر رقص کے لئے بلانا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.