کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دنیا کی پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف کرادی۔
ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کی بہت بڑی تعداد حجازمقدس کا رخ کرتی ہے، محفوظ تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے۔
موتیوں کی مالا پرمشتمل یہ پہلی تسبیح ہے جو دہرا کام سرانجام دیتی ہے، تسبیح نہ صرف روحانی عمل کو انجام دیتی ہے بلکہ ہاتھوں کی صفائی بھی کرتی ہے، اس تسبیح کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطورجراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔
چائے کے درخت کا تیل جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی موثر ہے، نائب صدرسعودی ایئرلائن عصام اخونبے کے مطابق سعودی ائیرلائن کو منفرد پراڈکٹ متعارف کروانے پرفخر ہے۔
سینیٹائزنگ تسبیح مہمان مسافروں کو روحانی سفرکے دوران عبادت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، یہ تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کو دستیاب ہوگی، سعودیہ کی جانب سے شہرمکہ مکرمہ بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔