تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدارتی الیکشن، آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور
    پاکستان

    صدارتی الیکشن، آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور

    adminadminمارچ 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلیے امیدواروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کی جس کے مطابق آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ دیگر تمام امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    محمود خان اچکزئی کے صدارت کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ محمود اچکزئی نے اسمبلی فلور پر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے خلاف بیان دے کر آئین پاکستان سے انحراف کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سلیکٹ کرانے کیلئے لوگوں سے 70ارب روپے لئے گئے، لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

    فاروق نائیک نے بتایا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زدراری ہیں جبکہ پی ٹی آئی – سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی ہیں۔

    ایوان میں عدید اکثریت کے حساب سے اتحادی جماعتوں کو برتری حاصل ہے جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے صدارتی انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر برآمد کنندگان کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری
    Next Article ڈان3 کے لئے کیارا ایڈوانی کو شوبز کیریئر کے سب سے بڑے معاوضے کی تفصیل منظر عام پر آگئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.