اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔
شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں نگراں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت موجود ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شبہاز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
بعدازاں انہیں شرکا نے مبارک بادیں پیش کیں۔