تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ پر بن رہی ہے اور چوں چوں کے مربے کا مجموعہ ہے،عمر ایوب
    سیاست

    یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ پر بن رہی ہے اور چوں چوں کے مربے کا مجموعہ ہے،عمر ایوب

    adminadminمارچ 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایواب نے کہا ہے کہ آپ نے ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھین لیا، فارم 45 کا نتیجہ چھین لیا لیکن ہم کھڑے رہے، ہم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گےیہ پی ڈی ایم کی حکومت کا تسلسل ہے اور ایک فاشسٹ حکومت ہے، اس حکومت کا کوئی نظریہ نہیں بلکہ صرف ایک چیز ہے لوٹ مار کرنا۔

    قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جو مخصوص نشستیں ہمیں ملنی چاہئیں وہ ہمیں نہیں ملیں اس لیے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کا الیکشن غیر قانونی ہوگیا ہے۔ ہم نے آئین کے تحت جو نقطہ اٹھایا تھا کہ یہ ہاؤس ان آرڈر نہیں ہے لیکن راجہ پرویز اشرف نے اس نقطے کو بلڈوز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 کی مرہون منت ہے، یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ پر بن رہی ہے اور چوں چوں کے مربے کا مجموعہ ہے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں کے لوگ جو یہاں بیٹھے ہیں وہ فارم 47 کے تحت بیٹھے ہیں، اگر فارم 45 کے تحت نتائج آتے تو یہاں ہمارے 180 ارکان ہوتے، یہ تمام پارٹیاں فارم 47 کے بینی فشریز ہیں۔

    سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے کہا کہ شہباز شریف جب تقریری کررہے تھے تو کیمرہ ان پر تھا لیکن اب یہ کیمرہ میرے اوپر بھی آنا چاہیے، میری تقریر بھی لائیو جانی چاہیے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں کے جو لوگ بیٹھے ہیں ان کے چہروں سے لگتا ہے وہ ہارے ہوئے ہیں، ان کے چہروں سے لگتا ہے کہ ان کا مینڈیٹ چوری کا ہے اور جب کوئی چور چوری کرکے بھاگ رہا ہوتا ہے تو اس کے چہرے پر خوف ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی نے ملک بھر میں فارم 47 کے خلاف مظاہرے کیے لیکن صرف لاہور سے ہمارے 80 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے، یہ کہتے ہیں کہ ہم بڑے جمہوری ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ آپ نے ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھین لیا، فارم 45 کا نتیجہ چھین لیا لیکن ہم کھڑے رہے، ہم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے جب تک عمران خان وزیراعظم کا حلف نہیں لے لیتے۔ 9مئی میں معصوم لوگوں کو گولیاں مارکر شہید کیا گیا اس کے ذمہ دار کون ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں نو مئی کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، ویڈیو فوٹیجز سامنے لاکر حقائق سامنے رکھنے چاہئیں۔

    سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں کہ یہاں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کا موقع ملا، بانی پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور اپنے سنی اتحاد کونسل ساتھیوں کا شکرگزار ہوں، ہری پور کے عوام نے مجھے مہم چلائے بغیر 81 ہزار کی لیڈ دے کر ایوان میں پہنچایا۔

    دوران خطاب، عطاء تارڑ، اسامہ سرور، انجم عقیل اور دیگر ن لیگی رہنما عمر ایوب کے گرد جمع ہوکر گھڑی چور کے نعرے لگاتے رہے۔ اسد قیصر نے ن لیگی ایم این ایز کو نعرے بازی ختم کرنے کی درخواست کی جس پر ن لیگی ایم این ایز نعرے بازی ختم کرکے اپنی سیٹوں پر جا بیٹھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا
    Next Article چین اور ایران کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.