تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عمر ایوب کا پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
    سیاست

    عمر ایوب کا پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    adminadminمارچ 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے تحریک انصاف کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی غیر جانبدار عدالتی انکوائری کرائی جائے، ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ یہاں سائفر کی بہت بات ہوتی ہے، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کا کیا کردار ہے؟ سائفر چوری کا بیورو کریٹس سے معلوم کریں، سائفر کی حفاظت بیورو کریٹس کی ذمہ داری ہے، اب ایک ملک اور دو دستور نہیں چل سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا مگر انہیں نشان مل گیا، ہم سے ہمارا انتخابی نشان لے لیا، ہمیں الیکشن میں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی، ہمارے کارکن جاگ گئے اور ہم شدت سے واپس آئے، اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھائیں گے۔

    عمر ایوب نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی خوراک کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے، 9مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہئے، شہبازشریف نے بیرونی سرمایہ کاری کی بات کی، پہلے آپ رول آف لاء کی پاسداری کی بات تو کرلیں۔

    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، ایک شخص شہید ہوا تھا، پی ٹی آئی کے لوگوں کو لاپتہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو کنٹینر سے اتار کر لاہور لے کر گئے انہوں نے اُف تک نہیں کی۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے ریاست مدینہ کی بات کی، اس پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،گزشتہ جو واقعات ہوئے اس کے ذمہ دار شہبازشریف، محسن نقوی اور عثمان انور ہیں، آئی جی پنجاب عثمان انور ان کے گھر کا ملازم بھی کہلاتا ہے۔ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب اس وقت بہانہ چاہتے تھے کہ افراتفری ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ایس ایل9،پی سی بی کا میچز نہ ہونے کی صورت میں ٹکٹ واپسی سے متعلق اہم اعلان
    Next Article خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.