تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » رواں سال مہاجر پرندوں کی ریکارڈ تعداد میں پاکستان آمد
    پاکستان

    رواں سال مہاجر پرندوں کی ریکارڈ تعداد میں پاکستان آمد

    adminadminمارچ 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: محکمہ جنگلی حیات سندھ نے سال 2023-24 کی سالانہ پرندہ شماری رپورٹ جاری کردی۔

    سروے ڈیٹا کے مطابق سندھ کی مختلف آب گاہوں پردنیا کے سرد مقامات سے آنے والے مہمان پرندوں کی تعداد پچھلے سال سے 26 ہزارزیادہ رہی۔ مہمان پرندوں میں اس بارہیڈیڈ گوزتاریخ میں پہلی بارسندھ میں ریکارڈ ہوا، پرندوں کی 9 اقسام ایسی تھیں جوکافی برسوں بعد دیکھنے میں آئیں۔

    سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے سال 2023-24 کا “اینیوئل واٹر فائول سینسس”(پرندہ شماری) مکمل کرنے کے بعد اس کی باقاعدہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رواں سال یعنی 2024-2023 کے سروےکےاعدادوشمارکےمطابق سندھ بھر کی مختلف آب گاہوں وآبی گزرگاہوں میں آنے والے پرندوں کی مکمل تعداد 6 لاکھ 39 ہزار122 رہی۔

    صوبہ سندھ کی جھیلوں بشمول کینجھرجھیل، منچھر جھیل، حمل جھیل، ہالیجی جھیل، رن آف کچھ، لنگھ جھیل، نریڑی لیگون سمیت 30 کےقریب مقامات پرسندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے جنوری اورفروری کے مہینوں میں سروے کرتے ہوئے ڈیٹا جمع کیا۔

    چیف کنزرویٹرسندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق سروے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہمان پرندوں نے روایتی ٹھکانوں کے علاوہ کئی نئےعلاقوں میں اپنا عارضی بسیرا کیا، سب سے زائد پرندے بدین کی نریڑی جھیل میں ایک لاکھ 68 ہزار 964 جبکہ بدین ہی کے قریب رن آف کچھ کے مقام پر ایک لاکھ 14 ہزار 790 پرندے مہمان بنے۔

    اسی مقام کے قریب رن پورڈیم ننگرپارکر کے مقام پر 36 ہزار196 پرندوں نے بسیراکیا، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سال کے حاصل شدہ اعداد و شمارکے مطابق کچھ ایسے نئےمہمان پرندے دیکھے گئے جن کی آمد کے شواہد پہلے موجود نہیں تھے، ان پرندوں میں بارہیڈیڈ گوزتاریخ میں پہلی بارسندھ میں ریکارڈہوا، ان پرندوں میں کاٹن پگمی گوز، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک، اوریئنٹل ڈارٹر، لیسرفلیمنگو اور 11 کے لگ بھگ دیگر اقسام شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ 57 مختلف اقسام کے ایسے واٹرفائولز ریکارڈ ہوئے جو روایتی طوردنیا کے سرد مقامات سے سالانہ بنیاد پرآتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد لیسروسلنگ ڈک، گریٹ کریسٹڈ گریب، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک اورکاٹن پگمی گوز کی اچھی خاصی تعداد دیکھی گئی، سروے ڈیٹا کے مطابق ان پرندوں میں 9 اقسام ایسی تھیں جو ایک طویل مدت کے بعد مشاہدے کا حصہ بنے۔

    سروے سندھ کے مختلف اضلاع بشمول بدین، تھرپارکر،ٹھٹہ، جامشورو،لاڑکانہ، دادو، کراچی، سکھر، گھوٹکی اوردیگراضلاع میں کیا گیا، دوران سروے لیسر فلیمنگوز اورخطرے سے دوچار نسل گریٹ وائٹ پیلکن کی بہت زیادہ تعداد دیکھنے میں آئی، پچھلے سال کے سروے کے مطابق سروے شدہ علاقوں میں 6 لاکھ 13 ہزار سے زائد پرندے سندھ کی آب گاہوں پرمہمان بنے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعام شہری صدر بننے کا خواہش مند، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
    Next Article خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق،نظام زندگی مفلوج
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.