تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی، برآمدات میں اضافہ
    پاکستان

    آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی، برآمدات میں اضافہ

    adminadminمارچ 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری)کے دوران اشیاء کا تجارتی خسارہ 36.9 فیصد کی ریکارڈ کمی کے ساتھ 13.87 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری2023-24) کے دوران پاکستان نے14.2 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر20ارب34 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی اشیاء برآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پر17 ارب 81کروڑ 50لاکھ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔

    اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان نے14.1 فیصدکمی کے ساتھ مجموعی طور پر 34 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی اشیاء درآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پر39 ارب 81کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں ۔

    اس لحاظ سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 36.9 فیصد کمی کے ساتھ13 ارب87 کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا ہے جو گذشتہ مالی سال کے ا سی عرصے میں21 ارب99 کروڑ 50لاکھ ڈالرتھا۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ8 ارب12 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ21 ارب99 کروڑ 50لاکھ ڈالر سے کم ہوکر13 ارب87 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

    وزارت تجارت کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ(فروری)کے دوران پاکستان نے29.8 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر2 ارب 57کروڑ 50لاکھ ڈالرکی اشیا برآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پرایک ارب 98کروڑ 40لاکھ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔

    اسی طرح گذشتہ ماہ(فروری)کے دوران پاکستان نے5.8 فیصداضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 4ارب 20کروڑ 30لاکھ ڈالر ڈالر کی اشیاء درآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پر3 ارب 97کروڑ40 لاکھ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں۔

    اس لحاظ سے گذشتہ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 18.2فیصد کمی کے ساتھ1 ارب 62کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ(فروری)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ36کروڑ10 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک ارب99 کروڑ لاکھ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 62کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

    وزارت تجارت کے اعداددوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال2023-24 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان ن نے1.7فیصد کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 11ارب16کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی ایپرل اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔

    پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان نے14.8 فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر مجموعی طور پر 3ارب77کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کی مصنوعات برآمد کی ہیں، علاوہ ازیں 70.1 فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر 5ارب40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ڈالر کی زرعی اور اشیائے خورونوش برآمد کی ہیں۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مذکورہ بالا تین شعبوں کی مصنوعات کی برآمدات میں14.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اعدادشمار کے مطابق گذشہ ماہ(فروری) کے دوران پاکستان ن نے18.3 فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر 1ارب41 کروڑ 5لاکھ ڈالر ڈالر کی ایپرل اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ ماہ کے دوران پاکستان ن19 فیصد گروتھ کے ساتھمجموعی طور پر 42کروڑ 62 لاکھ ڈالر ڈالر کی مینوفیکچرنگ اور انجیئرنگ کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔

    علاوہ ازیں 70.02فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر 2ارب57 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی زرعی اور اشیائے خورونوش برآمد کی ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران مذکورہ بالا تین شعبوں کی مصنوعات کی برآمدات میں29.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleزمان پارک حملہ کیس ، عمران ریاض گرفتار، اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظور
    Next Article مریم نواز نے پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، بیوٹی کریمز استعمال کرتی ہیں، عفت عمر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.