تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی معاملات پرگفتگو
    پاکستان

    نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی معاملات پرگفتگو

    adminadminمارچ 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ ان کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، رکن قومی اسمبلی عبدالغفورحیدری اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جو کہ ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی جس کے بعد دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں واپس آئے۔

    دریں اثنا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات بہت اچھی رہی، مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے ہم نے پی ٹی آئی کے دورمیں بڑا سخت وقت گزارا ہے، مولانا ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں ان کی ہم سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی، دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

    انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں ہم نے سخت وقت گزارا ہے ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی موثر رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے بلکہ ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے، ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجے پر پہنچیں ہوں گے، جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے ہمیشہ ایک دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں ہم محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے آئی ایم ایف کو خط کا معاملہ وزیر اعظم آفس دیکھ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
    Next Article ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.