اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔
صدارتی انتخاب کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2مارچ کو دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی 5مارچ کو دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے اور اسی روز دوپہر ایک بجے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا تھا جبکہ آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی جائے گی۔