تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نامور فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا پرڈوپنگ کا الزام، 4 سال کی پابندی لگ گئی
    کھیل

    نامور فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا پرڈوپنگ کا الزام، 4 سال کی پابندی لگ گئی

    adminadminفروری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    روم، اٹلی: اٹلی کے فٹ بال کلب اور فرانس کے قومی کھلاڑی پال پوگبا پر ڈوپنگ مثبت آنے پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے میڈیا نے بتایا کہ پوگبا پر ڈوپنگ کے جرم میں رواں سیزن کے شروع میں 4 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم وہ کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کھیلوں کے پروسیکیوٹر کی اپیل پر پوگبا پر چار سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم فرانسیسی کھلاڑی پابندی کے خلاف اپیل کریں گے۔
    اٹلی کے کلب جووینٹس نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ذرائع نے تصدیق کی کہ کلب کو اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا اور اگلے لائحہ عمل کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔

    جووینٹس کے 30 سالہ فٹ بالر نے کسی جرم کے ارتکاب سے انکار کیا جبکہ ان کا کلب کے ساتھ معاہدہ جون 2026 تک ہے۔

    پوگبا نے بیان میں کہا کہ مجھے آج ہی ٹریبیونل نیزیونیل اینٹی ڈوپنگ (نیڈو اٹالیا) کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں افسردہ، پریشان اور دل گرفتہ ہوں کیونکہ میں اپنے پروفیشنل کیریئر میں جو کچھ حاصل کرچکا ہوں وہ مجھ سے لے لیا گیا ہے۔

    فرانسیسی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آج سنائے گئے فیصلے کے خلاف میں کھیلوں کی ثالثی عدالت کے سامنے اپیل کروں گا۔
    دوسری جانب اٹلی کی قومی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (نیڈو اٹالیا) نے پوگبا کے کیس پر پرائیویسی کا حوالہ دیتے ہوئے بیان دینے سے گریز کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے کی شادی، امریکی گلوکارہ ریحانہ پرفارم کریں گی
    Next Article سابقہ مس انڈیا رنکی چکما 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.