تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مجھے یقین ہے کہ دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا،نوازشریف
    پاکستان

    مجھے یقین ہے کہ دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا،نوازشریف

    adminadminفروری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مجھے یقین ہے کہ دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں کے ساتھ ہے جو منطق کو سمجھتے ہیں نہ مانتے ہیں، واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جن کی ذہنیت کی آج تک سمجھ نہیں آئی، ججوں نے ہمیں سیسلین مافیا کہا، لگتا تھا جیسے مجھے غصے سے نکالا گیا۔

    نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر کس چیز کا غصہ تھا؟ میرے خلاف فیصلہ دینے والے ججز آج کہاں ہیں؟ دھرنوں اور سازشوں کے باجود ہم نے ڈیلیور کیا، انہوں نے اپنے دور میں بدتمیزی، بدتہذیبی پھیلائی، قوم کے بچوں کو بدتمیزی، بدتہذیبی نہ سکھائیں۔

    قائد ن لیگ نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وہ گرکر زخمی ہوئے تھے، میں خود ان سے ملنے ہسپتال گیا، الیکشن جیت کر میں ان سے ملنے گھر بھی گیا، بنی گالا میں ہم نے طے کیا کہ سب کو مل کر چلنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنی گالا میں ملاقات کے بعد پتہ چلا کہ لندن میں اتحاد بن گیا، پتہ چلا کہ دھرنوں کا پروگرام بن گیا ہے، کہا گیا کہ وزیراعظم کے گلے میں پٹہ ڈال کر باہر لائیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، دہشت گردی زوروں پر تھی اور دھرنے شروع ہوگئے، دھرنوں کے باوجود ہم اپنا کام کرتے رہے، دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، دھرنوں کے باوجود ہم نے قوم سے کئے وعدے پورے کئے۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ مجھے ہٹانے والے جج اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل ہیں؟ مجھے کیوں ہٹایا گیا یہ پوری قوم جانتی ہے، ہر موٹروے پر ن لیگ کی مہر لگی ہے، ہم نے سارا زور ملک کی ترقی پر لگایا ہے، ہماری سوچ پورے ملک میں خدمت کی تھی جس کو ہم نے پورا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں شہبازشریف کو شاباش دیتا ہوں جس طرح انہوں نے 16 ماہ اس ملک کو چلایا، ہم تو کب کے جی 20 تک پہنچ چکے ہوتے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے، مجھے یقین ہے کہ اگلے دو سال میں پاکستان مشکل سے نکل جائے گا، اس دوران ہمیں مشکل فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔
    انہوں نےمزیدکہا کہ پاکستان زخمی ہے اس سے قبل میں نے پاکستان کو اتنا زخمی نہیں دیکھا، جس طرح 16 ماہ شہبازشریف نے حکومت چلائی ہے شاید میں ہوتا تو نہ چلا پاتا، شہبازشریف کوبطور وزیراعظم اور ایاز صادق کو سپیکر نامزد کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گفتگو بہت عمدہ تھی، الیکشن میں منتخب تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ایم ایف کو خط لکھ کر شفاف الیکشن کا وعدہ یاد کرایا ہے،رہنما پی ٹی آئی
    Next Article مخصوص نشستوں کے معاملے پر غبن ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.