تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے، پی ٹی آئی قائدین
    سیاست

    پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے، پی ٹی آئی قائدین

    adminadminفروری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے بلوچستان کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے الیکشن چوری ہوئے۔پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے۔

    شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم بتائیں گے کس طرح بلوچستان میں ہمارا الیکشن چوری ہوا، ہمارے امیدوار تمام شواہد ساتھ لے کر آئے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا رویہ دوسری جماعتوں کی نسبت یکسر مختلف ہے، ہمارے امیدواروں کے حتمی نتائج آنے کے بعد دوسرے امیدواروں کو جتوایا گیا۔

    این اے 263 کے امیدوار سالار خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، اسی وجہ سے آج ہم سب اسلام آباد آئے ہیں، ہمیں امید ہے میڈیا کے توسط سے ملک اور ملک سے باہر آواز پہنچے گی، پہلے بھی دھاندلی ہوتی تھی لیکن اس بار ٹھیکیداروں اور قبضہ مافیا کو جتوایا گیا۔

    سالار خان کاکڑ نے مزید کہا کہ اس بار 20 کروڑ سے ایک ارب تک سیٹوں کے سودے کئے گئے، میرے حلقے میں آٹھویں نمبر والے امیدوار کو اٹھا کر جتوا دیا گیا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن میں قوم کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، غریب آدمی کے پاس اس ملک میں آخری اختیار ووٹ ہے، اگر یہ اختیار بھی غریب سے چھین لیں تو یہ طریقہ تو 1947ء سے پہلے بھی تھا، یہی ہماری جدوجہد تھی کہ لندن پلان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    انہوں نےمزید کہا کہ الیکشن پر اربوں روپے لگا کر کیوں ڈرامہ رچایا گیا، میں مریم نواز کو مبارکباد ضرور دیتا لیکن پہلے مریم صاحبہ اپنی سیٹ تو جیت جاتیں، پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے، تمام سختیوں کے باوجود عوام نے نکل کر جمہوریت کو ووٹ دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگوادر میں کئی گھنٹے سے بارش جاری، کئی علاقے مکمل ڈوب گئے
    Next Article نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کیلئے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر کی جگہ تبدیل
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.